خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں، اور بچوں کو بیماری سے بچانے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں۔
مزید پڑھیں:ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری
بی بی آصفہ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات انسانیت پر حملہ ہیں اور یہ قوم کے پولیو فری پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
خاتونِ اوّل نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی خدمات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔