’صدر ٹرمپ کا وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دینا یقیناً سب کو پسند آیا ہوگا‘: بلاول بھٹو کی بھی تعریف

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دینے کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خطاب مکمل کرکے خود ہی وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی۔

انہوں نے جہاں شہباز شریف کی تعریف کی وہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی ’فیورٹ جنرل‘ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والی اس پذیرائی کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے۔ آج چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس عمل کی تعریف کی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کی دعوت دی، جو یقیناً سب کو پسند آیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ثالث ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حماس نے یرغمالیوں کو بھی رہا کردیا ہے، جس کے بدلے میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدی بھی آزاد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب، اسپیشل فورسز کی شرکت

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے