وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے غزہ امن معاہدے کو یوکرین کے لیے امید کی کرن کیوں قرار دیا؟
مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس ہو رہا ہے، جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ اسرائیل سے ہو کر شرم الشیخ پہنچے ہیں۔
شہباز شریف کی مصر میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات pic.twitter.com/timpvAeDLV
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 13, 2025
امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کے رہنما موجود ہیں، جن میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شریک ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔
وزیراعظم نے یہ مؤقف مصر میں منعقدہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران پیش کیا۔ ملاقاتوں میں خطے میں قیامِ امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن کا سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی موجود تھے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025
اس کے علاوہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ جبکہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں خطے میں امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھیی ملاقات ہوئی، جس میں غزہ امن معاہدے پر بات چیت کی گئی۔














