سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمد کرنسی، سونے اور دیگر سامان کی تفصیلات جاری

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

یہ کارروائی پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے کی، جس میں گھر سے بھاری مقدار میں سونا، چاندی، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیا تحویل میں لی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گھر سے کل 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس میں بھارتی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور سعودی ریال سمیت دیگر ممالک کی کرنسیاں شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایک کلو 922 گرام سونا اور 989 گرام چاندی بھی برآمد ہوئی ہے۔

چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کی 69 گھڑیاں،445 گرام وزنی 28 چوڑیاں اور کڑے، 490 گرام سونے کے 12 بریسلیٹ، 24 ہار، چینیں اور لاکٹس بھی حاصل کیے گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق 355 گرام سونے کی 46 انگوٹھیاں، 6 بریسلیٹ، 72 مختلف زیورات اور 460 گرام چاندی کا تاج اور 32 چاندی کی انگوٹھیاں بھی برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پرائز بانڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جبکہ برآمد شدہ سامان کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج میں گاڑیاں جلانے کی ویڈیوز وائرل، ’ریاست کو انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی شرکا کو ایک آپریشن کے دوران منتشر کردیا تھا، جس کے بعد دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعد رضوی اور انس رضوی بھی گرفتاری ہوگئے ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم ٹریس کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ