سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے عمدہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا، یوں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے کرکٹ میں پیدا ہونے والے ہینڈ شیک تنازع کو ہاکی کے میدان میں خوشگوار انداز میں ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش
میچ کے آغاز میں قومی ترانوں کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی انداز میں آگے بڑھے اور ہائی فائیو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔
ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں نے میچ سے قبل ہائی فائیو کیا ۔۔۔ ! pic.twitter.com/KONA8bNXv7
— Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 14, 2025
یاد رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔
تاہم ہاکی کے میدان میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہتر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ہائی فائیو کرکے کھیل کی روح کو بحال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘، بین اسٹوکس کا ’ہینڈ شیک‘ تنازع پر ردعمل
واضح رہے کہ ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔













