بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، نجم سیٹھی

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کمیٹی نجم سیٹھی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ یا ساؤتھ افریقہ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

‘آسٹریلیا میں کراؤڈ آسکتا ہے اورگراؤنڈ بھر سکتا ہے تو سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر دبئی میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے تو ہمارے لیے فائدہ ہے، ہمارا کراؤڈ با آسانی وہاں جا سکتا ہے اور ہمیں آسٹریلیا انگلینڈ کی نسبت سستا بھی پڑے گا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے آئی سی سی کو انڈیا سے بات چیت کرنی چاہیے، ہم ایشا کپ کے حوالے سے انڈیا کو ہائبرڈ ماڈل پہلے سے ہی دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا، بھارت کو بتانا ہوگا کہ پاکستان میں جا کر کھیلو نہیں تو ہائبرڈ ماڈل اپنا لو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp