اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں اعتزاز حسین کے شاندار فیلڈ گول نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں مدد دی۔
کویت کے شہر العارضیۃ کے صباح السالم اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے گئے گروپ ای کے اس مقابلے کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا، جب افغانستان نے کھیل کے آغاز کے صرف 5ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:ہینڈ شیک تنازع ہاکی کے میدان میں ختم، پاک بھارت کھلاڑیوں کا روایتی ہائی فائیو
افغان ڈیفینڈر محبوب حنیفی نے نہایت درستگی سے گیند کو پاکستانی گول کیپر ثاقب حنیف کو چکمہ دیتے ہوئے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔
Full-time: Afghanistan 1-1 Pakistan
A fiercely-contested match ended all square, as Pakistan and Afghanistan their second draw in 5 days in the AFC Asian Cup 2027 Qualifiers. pic.twitter.com/ifGWTrBHTG
— On the Mic (@on_themic) October 14, 2025
تاہم افغانستان کی یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتزاز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں مگر میچ کے اختتام تک اسکور 1-1 پر برقرار رہا، اور یوں دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟
پوائنٹس بانٹنے کے باوجود افغانستان اور پاکستان، دونوں گروپ ای میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
افغانستان کو بہتر گول ڈفرنس کی بنیاد پر معمولی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلا گیا پہلا لیگ میچ بھی برابری کی بنیاد پر ختم ہوا تھا۔
گرین شرٹس نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے متعدد حملے کیے، لیکن افغانستان کی مضبوط دفاعی لائن نے پاکستان کے تمام مواقع ناکام بنا دیے۔
مزید پڑھیں:میڈ ان پاکستان فٹبال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں، واشنگٹن ڈی سی فٹبال کلب
میچ کے 67ویں منٹ میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا جب اسے پینلٹی ملی، مگر اوٹس خان اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اسکور لائن 1-1 پر ہی رہی۔
مواقع ضائع ہونے کے باوجود، دونوں ٹیموں کی شاندار اور پرجوش کارکردگی پر شائقین نے خوب داد دی۔













