بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اولین ترجیح، صدرِ مملکت کا ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر پیغام

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جبکہ جامع اور مساوی معاشرہ ایک ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: سفید چھڑی کے عالمی دن پر صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم پیغام

صدر زرداری نے عوام اور تمام اداروں پر زور دیا کہ بصارت سے محروم افراد کی معاشرتی، تعلیمی اور معاشی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے، اور سفید چھڑی کو معذوری نہیں بلکہ وقار اور مساوات کی علامت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ اس کے لوگ ہیں، اور ہر فرد کی شمولیت اور صلاحیتوں کا فروغ ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معذوری انفرادی یا اجتماعی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جس کی روشن مثال اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم ہیں، جنہوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود اپنی ذہانت اور محنت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بصارت سے محروم افراد کیسے تعلیم حاصل کرتے ہیں؟

صدر زرداری نے کہا کہ صائمہ سلیم حوصلے، عزم اور قابلیت کی علامت بن چکی ہیں، اور ہمیں ان جیسے افراد پر فخر ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر صدرِ پاکستان نے کہا:
‘آئیں ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، کیونکہ قومی ترقی سب کے باہمی تعاون اور شمولیت سے ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ