گورنر خیبرپختونخوا آج نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد آج اہم پیشرفت متوقع ہے، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، اور اس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

گورنر فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، جہاں وہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے گورنر کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا جائے، بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ خود حلف برداری کرائیں۔

گزشتہ روز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں عدالتی حکم پر فوری عمل د رآمد پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ تاخیر کی صورت میں وہ اپنے آئینی اختیار کے تحت حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ

واضح رہے کہ گزشتہ سوموار کو صوبائی اسمبلی میں سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ چونکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا، اس لیے نیا انتخاب آئینی طور پر متنازع ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور اسمبلی فلور پر استعفا دے چکے ہیں، لہٰذا کوئی قانونی ابہام نہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے نے صوبے میں پیدا ہونے والا آئینی بحران ختم کر دیا ہے اور صوبائی حکومت کے استحکام کی راہ ہموار کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب

حلف برداری کے بعد سہیل آفریدی جلد اپنی کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع کریں گے۔ ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حکومت میں شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو ترجیح دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ