’ سگریٹ چھوڑ دیں‘، اردوان کی درخواست پر اطالوی وزیراعظم کا دلچسپ جواب  

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن اور اردوان کے درمیان رابطہ: اسرائیلی حملے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار

یہ غیر رسمی گفتگو اس وقت ہوئی جب عالمی رہنما غزہ میں جنگ بندی اور پائیدار امن کے حوالے سے مذاکرات کے لیے جمع تھے۔ اردوان نے مسکراتے ہوئے میلونی سے کہا کہ میں نے آپ کو جہاز سے اترتے دیکھا، آپ بہت اچھی لگ رہی تھیں، لیکن میں آپ کو سگریٹ چھوڑوانا چاہتا ہوں۔

’ یہ ناممکن ہے‘، میکرون کا مذاق

اردوان کی بات پر وہاں موجود فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا،

’یہ ناممکن ہے‘۔

جس پر میلونی نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا’ مجھے معلوم ہے، مگر اگر میں نے سگریٹ چھوڑ دی تو شاید میں اتنی ملنسار نہ رہوں۔ اور میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی!”

میلونی کا انکشاف

اطالوی وزیراعظم نے اپنی ایک حالیہ کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ سگریٹ نوشی بعض اوقات عالمی رہنماؤں سے تعلقات مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ تیونس کے صدر قیس سعید کے ساتھ ان کے تعلقات میں سگریٹ نوشی نے ’برف پگھلانے‘ کا کردار ادا کیا۔

اردوغان کی ’تمباکو فری ترکیہ‘ مہم

دوسری جانب صدر اردوان نے ترکیہ میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ’اسموک فری ترکیہ‘ منصوبے کے تحت 2024 سے 2028 تک کے لیے جامع ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔

اس منصوبے میں عوامی آگاہی، نوجوانوں کے تحفظ، اور سگریٹ چھوڑنے میں معاونت کے اقدامات شامل ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے فلرٹ کی کوشش

واضح رہے کہ شرم الشیخ میں ہوئی اس کانفرنس کے دوران صدرٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ۔ وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو ’میلونی نے زبردستی مسکراہٹ سجائی، پھر ٹرمپ سے دور چلی گئیں‘ جیسے جملوں کے ساتھ شیئر کیا، اور اسے غیر رسمی و ناپسندیدہ رویہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی