اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں ذاتی طور پر تمام ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، موٹرسائیکل سوار اور بڑی گاڑیاں اپنی لین میں رہیں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ شہری روڈز کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے 1915 پر کال کریں یا ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کریں۔














