سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلی کیشنز کے دائرے کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن
آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر کے مطابق، کمپنی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئے ذرائع توانائی میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہے اور گیس کے شعبے میں کام کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارامکو تیل کے شعبے میں اپنی عالمی قیادت برقرار رکھتے ہوئے کیمیکل انڈسٹری کو طویل المدتی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹجک میدان تصور کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ
ماہرین کے مطابق، ارامکو کا یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو مملکت کی معاشی تنوع کی پالیسی کو بھی تقویت دے گا۔














