اسلام آباد پولیس نے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کے قتل اور خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی, شہری کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔
پولیس نے قتل اور اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری ملزم نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقتول الیاس کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ… pic.twitter.com/0tJnMkK5tv— Islamabad Police (@ICT_Police) October 15, 2025
گرفتار ملزم محمد اصغر حسین نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں شہری الیاس کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور مسماۃ شیما بی بی کو اغوا کرلیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی : منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے














