اسلام آباد پولیس کی کارروائی : منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری  ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

 ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں، دوران آپریشن گھروں، دوکانوں، سرائے، ہو ٹلزاور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔

منشیات فروشوں اورمنشیات سپلائی کرنے والے درجنوں بڑے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے 344 کلو چرس اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی، اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین