تحریک انصاف کے لاہور کے حلقہ پی پی 148 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
عباد فاروق نے جناح ہاؤس کو نذر آتش کرنے کا ذمہ دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو قرار دے دیا۔
عباد فاروق نے اپنے ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر قائدین نے فون کرکے لبرٹی بلوایا، لبرٹی مارکیٹ بلا کرکہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس میں جو کچھ بھی ہوا، اچھا نہیں ہوا۔ اس لیے
میں ہی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔