اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سعودی عرب کی الفیصل یونیورسٹی کے 14 محققین کو دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سالانہ فہرست ’اسکوپس‘ ریسرچ سائٹیشن ڈیٹا بیس پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے ان محققین کو تسلیم کرتی ہے جن کا سائنسی کام نمایاں اثر اور اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔
یہ فہرست تعلیمی برتری اور تحقیقی اثر پذیری کی ایک معتبر عالمی پیمائش سمجھی جاتی ہے۔
مذکورہ فہرست 2 مرکزی زمروں میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طویل المدتی اثرات (محقق کے کیریئر کے دوران سائنسی خدمات کو مد نظر رکھنے والی) اور سالانہ اثرات (حالیہ اور نمایاں تحقیق کو اجاگر کرنے والی) شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہلی بار سعودی فنکاروں کی پاکستان آمد
الفیصل یونیورسٹی کے کئی اساتذہ دونوں زمروں میں شامل کیے گئے جنہوں نے مختلف سائنسی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یہ اعزاز الفیصل یونیورسٹی کے تحقیقی شعبے میں بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے اور مملکت کی جانب سے ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کو تعلیم و اختراع کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ
رپورٹ کے مابق اس سنگ میل عالمی علمی برادری کے سعودی سائنسی ٹیلنٹ پر اعتماد اور ان کی عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔














