ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہلی بار سعودی فنکاروں کی پاکستان آمد

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پہلی بار سعودی عرب کے فنکاروں کی میزبانی کرے گا جو ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں گے۔

یہ میلہ 31 اکتوبر سے 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق اسے دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی فیسٹیول قرار دیا جا رہا ہے۔

141 ممالک کے فنکاروں کی شرکت

فیسٹیول میں 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جن میں 37 افریقہ، 41 ایشیا، 36 یورپ، 13 شمالی امریکا، 11 جنوبی امریکا اور 3 اوشیانا سے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز

یہ 7 ہفتوں پر مشتمل میلہ 45 تھیٹر پرفارمنسز، 60 میوزک شوز، 25 ڈانس نمائشوں، 6 آرٹ ایکزیبیشنز، 25 ورکشاپس اور 15 مباحثوں پر مشتمل ہوگا۔

محمد احمد شاہ کا بیان، ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام

آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس سال مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ثقافتی گروپ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

امن اور بین الثقافتی مفاہمت کا فروغ

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد احمد شاہ نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد امن، برداشت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات

ان کے مطابق تنازعہ زدہ خطوں سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس میلے میں شرکت کریں گے تاکہ دنیا پاکستان کا پرامن چہرہ دیکھ سکے۔

ریکارڈ توڑ دلچسپی، 2800 سے زائد فلمیں موصول

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے 2800 سے زائد فلمیں موصول ہو چکی ہیں، جو کسی بھی عالمی فیسٹیول کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ان کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے فلم سازوں نے بھی فیسٹیول میں شرکت کے لیے رابطہ کیا تھا۔

سندھ حکومت کی معاونت اور پاکستانی فلموں کی شمولیت

محمد احمد شاہ نے سندھ انتظامیہ کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں بھی بین الاقوامی اندراجات کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کرے گا بلکہ عالمی سطح پر ملک کے پرامن اور تخلیقی تشخص کو بھی نمایاں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم