ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوگا۔

یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرُتھ سوشل پر ایک بیان کے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پوٹن سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جو ان کے بقول انتہائی مثبت رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ساتھ یوکرین پر ’سمجھوتے‘ طے پا گئے، روسی صدر پیوٹن کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے اپنے اعلیٰ مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا ہے، جس کی جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ امریکی وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کریں گے، جس کے بعد ٹرمپ اور پوٹن کی باضابطہ ملاقات بُڈاپسٹ میں ہوگی۔

 

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’صدر پیوٹن اور میں نے اتفاق کیا ہے کہ ہم ہنگری کے شہر بُڈاپسٹ میں ملاقات کریں گے تاکہ دیکھیں کہ کیا ہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرسکتے ہیں۔‘

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ مذاکرات امن کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکا ناخوش ہوا تو اس کے واضح اثرات سامنے آئیں گے‘، ٹرمپ کی پیوٹن کو دھمکی

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن اس سے قبل اگست میں امریکی ریاست الاسکا میں بھی ملاقات کرچکے ہیں، تاہم اس وقت بات چیت کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچی تھی۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جمعہ کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو ٹام ہاک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہوا تو یہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟