’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اس وقت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں تھا۔

تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

اسی تناظر میں ایک صحافی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نہ صرف قومی پرچم کی جگہ پارٹی کا پرچم دکھائی دے رہا ہے، بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی جگہ عمران خان کی تصویر آویزاں ہے۔

اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ابتدائی طور پر کہا کہ ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، تاہم فوری طور پر اپنی بات کی اصلاح کرتے ہوئے کہا، جی، وہ بانی پاکستان ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان کو وہ صرف کرنسی نوٹوں پر ہی نظر آتے ہیں، دفاتر میں نہیں۔

ایک صارف نے طنزاً اس پر لکھا کہ یہ بات تو ہمیں بھی آج ہی پتہ لگی کیونکہ یہ مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نہیں بتائی گئی تھی۔

کاشف رضا نے لکھا کہ پختونخوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے تو کمال ہی کر دیا،  فرماتے ہیں قائدِ اعظم محمد علی جناح پی ٹی آئی کے بانی ہیں۔ یقیناً تاریخ بھی یہ ’نیا پاکستان‘ دیکھ کر حیران رہ گئی ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟