دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ فلائٹ، چینی ایئرلائن کا نیا ریکارڈ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوچیے، اگر 6 گھنٹے کی فلائٹ ہی تھکا دیتی ہے تو لگاتار 19 گھنٹے 20 منٹ ہوائی سفر کیسا لگے گا؟

جی ہاں، چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟

یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے تاکہ مسافروں کے لیے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ راستہ نیا نہیں، زیامین ایئر 2017 سے 2020 تک یہ پرواز چلا چکی ہے، مگر اب پہلی بار اس کا دورانیہ باضابطہ طور پر 19 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہوائی جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر بھی گرگیا، 7 افراد ہلاک

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی الٹرا لانگ فلائٹس مزید عام ہوں گی کیونکہ مسافر اب لمبے مگر سیدھے سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں، چاہے آدھا دن ہوا میں ہی کیوں نہ گزر جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟