مدینہ ریجن میں پرندوں کی نایاب اقسام ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کی نئی راہیں

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ ریجن کے قدرتی مناظر اور سرسبز وادیوں میں درجنوں اقسام کے مقامی اور مہاجر پرندے پائے جاتے ہیں، جو اسے ماحولیاتی سیاحت اور پرندہ بینی کے شوقین افراد کے لیے ایک پرکشش مقام بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرندوں کی ہجرت کا عالمی دن، سعودی عرب میں آگاہی مہم آغاز

ایک رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماہرین اور محققین کے تعاون سے علاقے میں موجود پرندوں کی حیاتیاتی تنوع سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں میں قدرت سے لگاؤ پیدا کرنا، پرندہ بینی اور فوٹوگرافی کو فروغ دینا اور مستقبل میں ریجن بھر میں مخصوص پرندہ بینی مقامات میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اتھارٹی نے اب تک 26 عام پائے جانے والے پرندوں کی اقسام ریکارڈ کی ہیں اور ان پر مشتمل ایک تفصیلی ریفرنس گائیڈ بھی شائع کی ہے، جس میں ہر پرندے کا عربی و انگریزی نام، نمایاں خصوصیات، پسندیدہ مسکن اور خوراک کے معمولات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن میں پائے جانے والے نمایاں پرندوں میں چمکدار زرد رنگ کا ویور برڈ شامل ہے جو بیری اور کھجور کے درختوں پر اپنے خوبصورت گھونسلے بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سفید رنگ کا کو ہیرن جو عموماً مویشیوں کے قریب دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر البیضا پارک اور وادی العقیق میں، جبکہ نایاب سینڈگروز جو مدینہ کے مضافاتی وادیوں میں افزائش نسل کرتا ہے، بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ علاقے میں عام طور پر دیکھے جانے والے دیگر پرندوں میں عام مینا، گلابی طوق والا طوطا، قہقہہ مارنے والا فاختہ، مشرقی شہد خور، کالرڈ ڈوو، جنگلی کبوتر، ہدہد، کنگ فشر اور بلیک کائٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مدینہ کی متنوع قدرتی زمینیں کھیت، وادیاں اور ساحلی علاقے خطے کی حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم مسکن ہیں۔

سعودی حکام کے جاری اقدامات نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ میں معاون ہیں بلکہ پائیدار ماحولیاتی سیاحت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے