بہاولپور میں حکومتِ پنجاب کے ’دھی رانی پروگرام‘ کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔ پروگرام کے تحت ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
بہاولپور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلی مریم نواز غریب خاندانوں کی دعائیں لے رہی ہیں۔۔۔ pic.twitter.com/Thz6rbAUKs
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 18, 2025
یہ بھی پڑھیں: ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔
اس موقع پر دلہا دلہنیں اور ان کے والدین کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے آثار نمایاں تھے۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت اس سے قبل بھی شادیاں کرائی جا چکی ہیں۔
9 اکتوبر 2024 کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دِھی رانی پروگرام کیا ہے، درخواست کے لیے کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا؟
پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ نے مذکورہ پروگرام میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔














