وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
ملاقات میں وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے پاک افغان معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ معاہدے کا خیرمقدم، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس نظام کی تشکیل پر زور
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی اور سرحدی استحکام کے لیے طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں خطے میں امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور فتنۂ الہند کا مکمل خاتمہ ہی امن کی حقیقی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ملک میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔