ریاض: مڈل ایسٹ سوسائٹی فار ریڈی ایشن تھراپی اینڈ آنکولوجی کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی دارالحکومت ریاض میں مشرقِ وسطیٰ سوسائٹی برائے ریڈی ایشن تھراپی اینڈ آنکولوجی (MESTRO) کی چوتھی سالانہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگی، جو خطے کی نمایاں ترین طبی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے کینسر کے علاج کے ماہرین، محققین اور ریڈی ایشن تھراپی کے ماہر ڈاکٹر شرکت کریں گے۔ رواں سال کا موضوع مصنوعی ذہانت اور جدید تکنیکی طریقوں کے ذریعے کینسر کے علاج میں پیش رفت پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر تا یکم نومبر ریاض میں ہوگا

تقریب میں کینسر کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے کثیرالمضامین ٹیموں کی حکمتِ عملی، بنیادی سائنسی علوم، اطلاقی تحقیق، اور کلینیکل تجربات پر تفصیلی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ایک ٹیکنالوجی نمائش اور انٹرایکٹو پلیٹ فارم بھی ہوگا جہاں ماہرین اور مریض اپنی آرا اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

منتظمین کے مطابق، اب تک ایک ہزار سے زائد شرکا نے کانفرنس کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے، 90 تحقیقی خلاصے موصول ہو چکے ہیں، جبکہ 80 سے زائد ملکی و غیر ملکی مقررین، جن میں خلیجی ممالک اور عالمی تحقیقی مراکز کے ممتاز سائنسدان شامل ہیں، کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ نے ریاض میں علاقائی دفتر کھول لیا

کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر سعد الرشیدی نے بتایا کہ یہ اجتماع، جو یونیورسٹی آف الفیصل ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، طبی شعبے میں تحقیق، تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

ان کے مطابق، MESTRO کانفرنس ہر سال وسعت اختیار کر رہی ہے اور اس میں پیش کیے جانے والے سائنسی مباحث کا معیار عالمی سطح کے قریب پہنچ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی