آئی سی سی بھارت کا ترجمان بن گیا،  کھیل کے بجائے سیاست کی زبان بولنے لگا

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔

دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے

17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے

یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں کے خلاف کی گئیں جو پاکستان میں خودکش حملوں اور سرحد پار گھات لگانے کے واقعات میں ملوث تھے۔

بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ

کارروائی کے چند گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ریکارڈ میں ایسے کسی کھلاڑی کا وجود نہیں، نہ ہی ان علاقوں میں کوئی اکیڈمی یا کرکٹ کلب موجود ہے۔ حتیٰ کہ ان ناموں سے افغان کرکٹ حلقے بھی ناواقف ہیں۔

آئی سی سی کا جانبدار ردعمل

ان تصدیق شدہ حقائق کے باوجود آئی سی سی نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے بھارتی مؤقف کی لفظ بہ لفظ تقلید کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کردی۔ لیکن کابل، اسلام آباد یا اے سی بی سے اس کی تصدیق کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:’ثنا میر کو ایوارڈ دینے پر جے شاہ کا اترا ہوا چہرہ تو دیکھیں‘

یہی وہ ادارہ ہے جو اس وقت خاموش رہا جب پاکستانی کرکٹر دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے، یا جب بھارتی طیاروں نے راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بمباری کی۔

سیاسی اثر و رسوخ اور مالی دباؤ

ماہرین کے مطابق آئی سی سی کی یہ پالیسی محض دوغلا پن نہیں بلکہ مالی انحصار اور سیاسی اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی دوہری حیثیت، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے مالی معاملات پر کنٹرول، نے ادارے کو غیرجانبدار ریگولیٹر سے سیاسی آلۂ کار میں بدل دیا ہے۔

کھیل کو جنگی بیانیے میں بدلنے کی کوشش

پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو ’کرکٹ‘ کے پردے میں متنازع بنانا دراصل بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

آئی سی سی نے بھارتی مؤقف دہرا کر دہشتگرد گروہ کو جائز اور پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدام کو غلط قرار دینے کی کوشش کی۔

سیاست کو کھیل سے دور رکھا جائے

اگر آئی سی سی ایک عالمی ادارہ کے طور پر اپنی ساکھ بحال کرنا چاہتا ہے تو اسے حقائق پر واپس آنا ہوگا۔ کھیل کو سیاسی اسلحہ نہیں بلکہ بین الاقوامی امن و تعاون کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

دنیا بھر میں کرکٹ کی ساکھ کا دار و مدار صرف ایک اصول پر ہے، سیاست کو میدانِ کھیل سے دور رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟