جناح ہاؤس حملہ: پولیس نے 60 ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران ملک کی اہم تنصیبات پر حملے کرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پنجاب پولیس نے جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے 60 ملزمان کی تصاویر اور کوائف جاری کر دیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے جناح ہاؤس سےچوری ہونے والا قیمتی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کاتعلق لاہور، اوکاڑہ، گوجرانولہ، خوشاب اورڈیرہ غازی خان سےہے جن کی تصاویر وقوعہ کے روز کی ویڈیوز سے میچ  کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تصاویراور ویڈیو میچنگ کے بعد ان افراد کو حتمی ملزم قرار دیا گیا ہے اور تمام نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیجیٹل شواہد ملزمان کے 9 مئی کو وقوعہ پرنقل وحرکت کا تعین کرتے ہیں۔

جیو فینسنگ کی مدد سے 35 موبائل نمبرز ٹریک

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے 35 موبائل نمبرز ٹریک کر لیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی کالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ موباٸل صارفین حملے کے وقت کٸی گھنٹے جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے پاس رہے۔ ان صارفین کے کواٸف، پتہ سمیت تمام تفصیلات حاصل کر لی گٸی ہیں۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان موباٸل صارفین کی سیاسی وابستگی پی ٹی آٸی سے ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے جناح ہاؤس لاہور پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران جہاں وہاں پر توڑ پھوڑ گئی تو ساتھ ہی لوگ وہاں سے سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے