سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد، ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد القصیم ریجن میں ہونے جا رہا ہے، جو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے۔

یہ مقابلے 2 تا 13 فروری 2026 کے دوران ہوں گے، جن میں 40 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 500 سے زیادہ خواتین و مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے

القصیم ریجن کے امیر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ قیادت کے کھیلوں کے فروغ کے وژن اور مملکت کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

القصیم کو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور اس کی جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور مؤثر انتظامی صلاحیتیں اس چیمپیئن شپ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گی۔

القصیم اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مملکت کے وسط میں واقع ہے، جو اسے مختلف علاقوں کے درمیان ایک قدرتی ربط کا مرکز بناتا ہے۔ اس کا جدید سڑکوں کا نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، اور حکومتی ونجی شعبوں کی معاونت اسے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے ایک مثالی مقام بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

چیمپیئن شپ میں 24 مقابلے شامل ہوں گے، جنہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کردہ ٹریکس پر منعقد کیا جائے گا، جبکہ 72 تمغے کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس ایونٹ کی میزبانی سے القصیم نہ صرف مملکت کے کھیلوں کے شعبے میں ابھرتے ہوے کردار کو اجاگر کرے گا بلکہ 2026 میں سعودی عرب کو ایشیا کے کھیلوں کے منظرنامے کا مرکز بنادے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ