پنجگور: رکن بلوچستان اسمبلی کا بھائی مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی فضا قائم ہے، بتایا گیا ہے کہ ولید صالح بلوچ کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جو اس افسوسناک واقعے کے بعد ماتم میں بدل گئیں۔

وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

 انہوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے ولید صالح بلوچ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

نیشنل پارٹی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

دوسری جانب نیشنل پارٹی نے اپنے رہنما کے بھائی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ولید صالح بلوچ کا قتل امن، عدم تشدد اور سیاسی اقدار کے علمبردار خاندان پر کاری ضرب ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نیشنل پارٹی کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف مقتول خاندان بلکہ پورے بلوچستان کے عوام اور سیاسی طبقات کے لیے گہرا صدمہ ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امن دشمن عناصر بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں۔

نیشنل پارٹی نے رحمت صالح بلوچ کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعے نے خوشیوں کے گھر کو سوگ میں بدل دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘