پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ آفس پر حملہ کرتے ہوئے 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ  کی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل

واقع کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکیورٹی پر مامور تھے، مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا، جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد مقامی ہیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں پنجگور کی کھجور کی دھوم، آخر راز کیا ہے؟

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروموم میں ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی ہے۔

فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے, لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟