9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کے مزید 2 ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں ملک کی اہم تنصیبات پر حملوں کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کے اہم رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 ارکان ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور کریم گبول نے جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملکی تنصیبات پر حملے قابل قبول نہیں۔

رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور، شہدا کی یادگاروں اور دیگر تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں۔

رکن اسمبلی کریم گبول کا کہنا تھا کہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) اور جناح ہاؤس لاہور پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ کریم بخش گبول حلقہ پی ایس 100 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹر سنجے گنگوانی کو پی ٹی آئی نے مخصوص نشست پر ممبر بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کے کون کون سے ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی اور راولپنڈی سے منتخب ہونے والے عامر محمود کیانی بھی پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ جبکہ ذرائع بتاتے ہیں مزید پنچھی بھی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کے کون کون سے ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

دوسری جانب عمران خان کا بدھ کے روز اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ لوگوں کو توڑ کر تحریک انصاف کو ختم کر دیا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp