پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
اوپننگ بلے باز امام الحق میں 17 رنز بناکربولڈ ہوگئے۔ جبکہ عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 57 اور 87 رنز اسکور کیے۔
سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور فقط 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 19 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
جب اس فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل 42 رنز جبکہ آغا سلمان 10 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر 23 رنز کے عوض 2 جبکہ کیشو مہاراج نے بھی 63 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
دونوں ٹیموں نے اپنے حتمی کھلاڑیوں میں تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں تیسرا اسپنر بھی شامل کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جن
کا ٹیسٹ کرکٹ یہ پہلا میچ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی اننگز کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ ہم نے کافی عرصے سے یہاں نہیں کھیلا ہے، اس لیے معلوم نہیں یہ کیسے کھیلے گی، پچ خشک بھی لگ رہی ہے۔
VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025🏏
End of Day 1️⃣ at Rawalpindi Cricket Stadium, 🇵🇰 Shan Masood & Abdullah Shafique starred with half-centuries 💫#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/DFKrcxODbZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
پاکستان الیون
کپتان شان مسعود، محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی اور آصف آفریدی۔
جنوبی افریقہ الیون
کپتان ایڈم مارکرم، سمن ہارمر، ریان ریکلٹن، ٹرسٹان اسٹب، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، مارکو جینسن، متھو سامی، کیشو مہاراج اور ربادا۔
پہلا ٹیسٹ
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔