سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوائے فورم 2025 میں دنیا بھر کی تفریح، میڈیا اور کھیلوں کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
فورم میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل میڈیا، تفریحی شہروں کے مستقبل، اور بالی وڈ کے عالمی اثرات پر گفتگو ہوئی۔
سیشنز میں نیٹ فلکس، اسکائی اسپورٹس، NBC، DAZN، قدیہ، سی ورلڈ، سکس فلیگز اور روٹانا کے رہنماؤں سمیت بھارتی اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شرکا نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے عالمی تفریحی اور کھیلوں کا مرکز بن رہا ہے، جب کہ قدیہ جیسے منصوبے تفریحی صنعت کا نیا عالمی معیار قائم کریں گے۔
اختتام پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینئر فیصل بافارت نے اعلان کیا کہ جوائے فورم اگلے سال مزید بڑے پیمانے پر دوبارہ منعقد ہوگا۔













