اغوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل

سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان عباسی نے انکشاف کیا کہ پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان بھی لاپتا ہو چکی ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے نہیں معلوم پٹیشنر کہاں ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں بھی اٹھا لیا گیا ہو۔ انہوں نے مجھے فون پر بتایا تھا کہ ان پر پٹیشن واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ مغوی افسر اہم کیسز پر کام کر رہے تھے جنہیں 14 اکتوبر کو رہائشی اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ پارکنگ سے وائٹ کرولا گاڑی میں اغوا کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک گاڑی نظر آئی جس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے استفسار کیا کہ اگر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی تو وہ اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ آپ کے شہر میں ناکے اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں، پھر بھی ایسا کیسے ہوا؟

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے متحدہ عرت امارات سے 4 پاکستانی گرفتارکرلیے

عدالت نے پولیس کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ افسر کو بازیاب کرائیں، ورنہ ہم بھی وہی اقدامات شروع کریں گے جو باقی بینچ کر رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے 7 دن کی مہلت کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے 3 دن کا وقت دیتے ہوئے حکم دیا کہ پٹیشنر پر دباؤ ڈالنے والی کالز کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے۔ واضح رہے کہ مغوی افسر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی میل صارفین کے لیے انتباہ: 18 کروڑ سے زائد پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی قیادت نے نام کی منظوری دے دی

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی