فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 اور دہلی کا 212 ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں انتہائی غیر صحت مند سطح پر ہیں۔ لاہور میں مضر ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 21 گنا زیادہ پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فضائی آلودگی انڈیکس میں لاہور بدستور سر فہرست، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔
پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اسموگ گنز کی تعیناتی اور پانی کے چھڑکاؤ کے اقدامات شروع کیے ہیں، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام محکموں کو انسدادِ اسموگ مہم تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔