ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی، فاسٹ بولر نے کیا کہا تھا؟

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ شاہین آفریدی کو ون ڈے کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا بہترین فیصلہ ہے، وہ لاہور قلندرز کی کئی برس سے کامیابی سے قیادت کر رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے لیے بھی بہترین انداز میں فرائض نبھا سکتے ہیں،ان میں کپتانی کی قدرتی صلاحیتیں موجود ہیں، اس بار بورڈ کو بھی انھیں مکمل سپورٹ کرنا ہوگا۔

مصطفیٰ خان وزیر نے کہا کہ پی سی بی کو اگر کوئی کپتان تبدیل کرنا تھا تو وہ ٹی 20 ٹیم کا کرنا چاہیے تھا اور اس کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانا چاہیے تھا۔ ٹی 20 ٹیم کا کپتان سلمان آغا بلکل میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔

شاکر خان نے شاہین شاہ آفریدی کے کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کا مشورہ جس نے بھی دیا بہت بے وقوف آدمی ہوگا پتہ نہیں یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کرنا کیا چاہتے ہیں۔

سید یحییٰ حسینی کہتے ہیں کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والے روہت شرما ،آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتنے والے پیٹ کمنز کو قیادت سے ہٹا دیا۔ اس تناظر میں پی سی بی کا محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانا وقت کی ضرورت تھا۔

ایک صارف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

وسیم عباسی لکھتے ہیں کہ رضوان کو ہٹا کر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا انتہائی غلط فیصلہ ہے۔ شاہین کی مشکل سے فارم بحال ہوئی اسے پھر کپتان بنا کر رضوان جیسے سلجھے بہترین کپتان کو ہٹا کر سیاست پھر ٹیم میں واپس لائی جا رہی ہے۔

ارفع فیروز کا کہنا تھا کہ ایک شکاری نے پاکستان کرکٹ میں تین شکار کر دیے۔ جیسن گِلیسپی، گیری کرسٹن کو کوچنگ سے جبکہ محمدرضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے پیچھے ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ محمد رضوان سوال کر رہے ہیں کہ ’مجھے کیوں نکالا‘۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی کامیاب قیادت کر چکے ہیں اور انہیں ٹیم میں ایک باصلاحیت لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین آفریدی اس سے قبل 2024 میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کے جائیداد نیلامی فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے

 اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ: علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے نوٹسز کیس کی سماعت، تفصیلی رپورٹ طلب

گندم کی امدادی قیمت پر نیا تنازعہ، سیاسی یا انتظامی؟

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ