اسلام آباد ہائیکورٹ: علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے نوٹسز کیس کی سماعت، تفصیلی رپورٹ طلب

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، کہاں ہے؟ اس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایت نہیں ملی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے جاری انکوائری کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا شوہر کے قتل کی سازش میں چیٹ جی پی ٹی بھی شریک تھا؟ بیوی کی چیٹ ہسٹری سے چونکا دینے والے انکشافات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جہلم اور پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گی، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 8 سالہ مغوی بچی بحفاظت بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

کیا انسٹاگرام آپ کی اصل عمر کا راز کھول دے گا؟ اے آئی کم عمر صارفین کو کیسے پکڑے گی؟

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ، بیٹنگ جاری

ویڈیو

راولپنڈی کا پنک بازار: کیا گلابی رنگ کاروباری خواتین کی زندگی بدل دے گا؟

جھنگ کی سڑک کے لیے لاہور کے چکر: کیا ترقیاتی فیصلے مقامی سطح پر نہیں ہوسکتے؟ پریشان حال شہریوں کا سوال

تھل جیپ ریلی: صحرا میں گاڑیوں کی گھن گرج اور ثقافت کے رنگ

کالم / تجزیہ

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟