اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین پیش ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، کہاں ہے؟ اس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایت نہیں ملی۔
عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے جاری انکوائری کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔