دیوالی پر بونس کے بجائے مٹھائی ملنے پر ملازمین کا دلچسپ احتجاج، ویڈیو وائرل

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارت کے ایک بڑے صنعتی علاقے میں دیوالی کے موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بونس کی بجائے مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دینے پر سخت ناپسندیدگی سامنے آئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مٹھائی کے ڈبے فیکٹری کے گیٹ پر پھینک دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا

وائرل ویڈیو میں کئی ملازمین کو ایک ہی قسم کے مٹھائی کے ڈبے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق انہیں دیوالی جیسے بڑے تہوار کے موقع پر بونس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن جب ڈبے کھولے گئے تو اس میں مٹھائی تھی جس کی انہیں توقع نہیں تھی اس لیے انہوں نے یہ ڈبے فیکٹری گیٹ پر ہی پھینک دیے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے نے زبردست بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ انہیں تو مٹھائی بھی نہیں ملتی، جبکہ کچھ نے ملازمین کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں مٹھائی کا ڈبہ ملا، ہمیں تو بس مبارکباد ہی ملتی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا ملازمین نے بونس حاصل کرنے کے لیے زیادہ کام کیا تھا؟

ندھی شرما لکھتی ہیں کہ ملازمین نے مٹھائی کو یونہی بدنام کر دیا ہے، ان کو کم از کم  مٹھائی تو دی گئی ہے ہمیں تو کچھ بھی نہیں ملتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

کیا فرانس چوری شدہ شاہی زیورات ڈھونڈ پائے گا، ان کا 3دنوں میں کیا حشر ہوچکا ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟