برطانوی ٹی وی چینل نے اے آئی اینکر متعارف کرا دی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل چینل 4نے اپنی معروف کرنٹ افیئرز سیریز ’ڈسپیچز‘ کی نئی قسط میں ایک مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ اینکر متعارف کرایا ہے۔

چینل کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل دور میں تخلیقیت اور اعتماد کے تصورات پر سوال اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی ٹیلی وژن پر کسی موجودہ امور کے پروگرام کو مکمل طور پر ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی اے آئی میزبان کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔

کیا یہ نیا معمول ہوگا؟

چینل 4 کے نیوز اور کرنٹ افیئرز کی سربراہ لوئیزا کومپٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے میزبان یعنی اینکر کے استعمال کوئی ایسا تجربہ نہیں جسے معمول کا حصہ بنایا جائے گا۔

’یہ اقدام محض ایک یاد دہانی ہے کہ مصنوعی ذہانت کس قدر تبدیلی پیدا کرنے والی قوت بن سکتی ہے اور کس آسانی سے ناظرین کو ایسے مواد سے گمراہ کیا جا سکتا ہے جس کی درستگی جانچنا ممکن نہیں۔‘

کیا میری ملازمت اے آئی ہتھیا لے گا؟

یہ اس تجربے کے تحت پیش کی جانے والی تازہ دستاویزی فلم کا ٹائٹل ہے، جو مختلف صنعتوں میں کاروباری ڈھانچوں اور روزگار کے بدلتے رجحانات پر روشنی ڈالتی ہے۔

دستاویز کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 3 چوتھائی آجر پہلے ہی مصنوعی ذہانت کو اپنا کر انسانی ملازمین کی جگہ لے چکے ہیں، جس سے کاروباری منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

پس منظر

یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹی وی نشریات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہو،2018  میں چینی خبر رساں ادارے شِنہوا نے دنیا کا پہلا اے آئی نیوز اینکر متعارف کرایا تھا۔

حال ہی میں ہالی ووڈ میں بھی مصنوعی ذہانت کے خلاف تنقید سامنے آئی جب آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیارکردہ اداکارہ ٹلی نور ووڈ نے اپنی پہلی فلم میں کام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا