سہیل آفریدی خود اسلام آباد پر چڑھائی کرچکے، ان پر شکوک و شبہات بلاجواز نہیں، رانا ثنااللہ

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حالیہ طرز عمل اور بیانات پر اٹھنے والے شکوک و شبہات بلاجواز نہیں ہیں، کیونکہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے پی ٹی آئی کے دستے کی قیادت خود سہیل آفریدی کر چکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسلام آباد پر حملہ آور گروہ کی سربراہی کے شواہد موجود ہیں اور اسی بنیاد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر سوالات اٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

ان کے بقول سہیل آفریدی نے اپنی تقاریر میں آئین یا قانون کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا اور نہ ہی اب تک صوبے کی ترقی یا عوامی فلاح کے حوالے سے کوئی جامع منصوبہ پیش کیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے غیر سنجیدہ رویے کا جواب وہی خود دے سکتے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت کسی جرگے کے انعقاد کا فیصلہ کر رہی ہے تو وفاق کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو گاڑیاں صوبے کے حوالے کرنے سے قبل صوبائی انتظامیہ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

عمران خان سے سہیل آفریدی کی ملاقات کے معاملے پر رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ جیل میں قید کسی سیاسی رہنما سے پارٹی کارکنوں کی ملاقات کرائی جائے؟ اگر عدالت اس حوالے سے ہدایت دے گی تو حکومت اجازت دے دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کسی مدرسے یا مسجد کے خلاف کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بھی پارلیمنٹ نے تشکیل دیا ہے، لہٰذا اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں، اور اگر جرگے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو اس کے نتائج وفاقی حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟