وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تحقیقات جاری pic.twitter.com/rV8l9xVgoM
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) October 21, 2025
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے، اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں فیصل جلال اور سید حفیظ اللہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، انکار کرنے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
خاتون نے خود کو بچانے کے لیے خود کو کمرے میں بند کیا تو ملزمان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مسلسل تشدد کرتے رہے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔














