سائنسدانوں کا 60 سالوں سے زمین کے ساتھ محوِ سفر نیا ‘چاند’ دریافت کرنے کا دعویٰ، ناسا کی تصدیق

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہوائی یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کی جانب سے دریافت ہونے والا خلائی پتھر دراصل ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 ہے، جسے ناسا نے اس ہفتے باضابطہ طور پر زمین کا ‘کوازی مون قرار دیا ہے یعنی ایسا خلائی جسم جو زمین کے گرد نہیں بلکہ سورج کے گرد گھومتا ہے مگر زمین کی رفتار کے ساتھ تقریباً ہم آہنگ رہتا ہے۔

یہ ایک حقیقی چاند نہیں ہے، مگر یہ سورج کے گرد زمین کی ہی طرح ایک ایسی مدار میں گردش کرتا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ہماری زمین کے ساتھ سایہ کی طرح سفر کر رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیے: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

ماہرین کے مطابق یہ سیارچہ تقریباً 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے، یعنی کسی چھوٹی عمارت کے برابر اونچائی رکھتا ہے۔ اگرچہ خلائی پیمانے پر یہ بہت چھوٹا ہے، لیکن پھر بھی زمین کے قریبی خلا میں اس کی موجودگی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

یہ چاند کی طرح زمین کی کششِ ثقل سے بندھا نہیں ہے، بلکہ سورج اور دیگر سیاروں کی کششِ ثقل کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے زمین کے قریب اپنی مخصوص راہ پر گردش کرتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 2025 PN7تقریباً پچھلے 60 سالوں سے زمین کے ساتھ ہم سفر ہے اور اگر اس کی موجودہ مدار برقرار رہی تو یہ 2083 تک زمین کے ساتھ رہے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ خلا میں دور نکل جائے گا۔

یہ سیارچہ زمین کے قریب ترین وقت میں 40 لاکھ کلومیٹرکے فاصلے تک آتا ہے جو چاند کے فاصلے سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے جبکہ اپنے سب سے دُور مقام پر یہ 1 کروڑ 70 لاکھ کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مستقبل میں چاند پر گھر تعمیر کرنے کے لیے مکڑی نما روبوٹ تیار

یہ مشاہدہ ماہرین کے لیے خاصا پیچیدہ ثابت ہوا۔ ابتدائی طور پر اسے ایک معمولی چمکدار نقطہ سمجھا گیا جو ستاروں کے درمیان حرکت کر رہا تھا، لیکن بعد ازاں طویل نگرانی کے بعد پتہ چلا کہ یہ زمین کے گرد سورج کے مدار میں اسی رفتار سے گردش کر رہا ہے۔

اگرچہ 2025 PN7 کبھی حقیقی چاند کی طرح چمک نہیں سکتا، مگر یہ خاموش خلائی ساتھی زمین کے ساتھ مدار در مدار سفر کرتے ہوئے ہماری خلائی سمجھ بوجھ میں ایک نئی کہانی رقم کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی