اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی اور بیگم شہریار آفریدی کو رہا کرنے کا حکم

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی اور شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پولیس کی زیر حراست تھے، ہائی کورٹ نے آج شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 واضح رہے کہ نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہائی کے احکامات جاری کئے۔

عدالت نے شاہ محمود کو بیان حلفی جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب عدالت نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کو بھی تھری ایم پی او کے تحت کالعدم قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp