پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ملر کو ہیمسٹرنگ انجری جبکہ جیرالڈ کوئیٹزی کو مسل انجری لاحق ہوئی ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی اور ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ ملر کی جگہ ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی
ون ڈے اسکواڈ میں اوٹنیل بارٹمین کو جیرالڈ کوئیٹزی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا، جب کہ 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔














