معروف فلپائنی ٹی وی میزبان کی 19 سالہ بیٹی امریکی شہر لاس اینجلس میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے حکام کے مطابق، ابتدائی ریکارڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت کی وجہ پھانسی لگانا ہے۔
خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایمان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلپائنی ٹی وی میزبان کم اتیئنزا کے خاندان نے کہا کہ ایمان ایک حساس، باہمت اور محبت کرنے والی نوجوان لڑکی تھی جس نے اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، ہنسی اور روشنی بھری۔
View this post on Instagram
ایمان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کوئی عوامی شخصیت نہیں تھیں، مگر انہوں نے اپنے خاندان، دوستوں اور آن لائن کمیونٹی میں اپنی ذہنی صحت کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کر کے بہت سے لوگوں کو ہمت، سمجھ اور احساسِ تنہائی سے نجات دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایمان لوگوں کو محسوس کرواتی تھیں کہ وہ سنے جا رہے ہیں، اور وہ اپنی ذہنی صحت کے سفر کے بارے میں بات کرنے سے نہیں گھبراتی تھیں، ان کی سچائی اور خلوص نے بہت سے لوگوں کو احساسِ تنہائی سے بچایا‘۔
اپنی کم عمری کے باوجود، ایمان نے ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے معاشرتی بدنامی کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں فیشن، فن اور خوداعتمادی جیسے موضوعات شامل ہوتے تھے، جنہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو متاثر کیا۔














