سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، کوئی قیامت نہیں آئے گی، گورنر پنجاب

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے دیا جائے، اس ملاقات سے نہ تو ملک کا کوئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی قیامت آئے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنڈی کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: عباسپور: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کی اظہار تشکر ریلی، گورنر پنجاب کی شرکت

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر قائم ہیں۔ عام انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد وجود میں آیا، جس کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام لانا تھا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کی مخلوط حکومت پیپلز پارٹی کے لیے ایک مشکل اور بھیانک تجربہ ثابت ہوئی، تاہم اب تمام اتحادی جماعتیں نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوبتی ہے، اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں، گورنر پنجاب

ان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت معاملات کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل سیاست کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ سیاسی لوگوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب سیلم حیدر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختلاف کیوں ہے؟

سردار سلیم حیدر کے مطابق، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ موجودہ حکومت اپنا دور مکمل کرے اور نظام استحکام کے ساتھ آگے بڑھے۔

پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جائے، بات چیت اور دلیل سے حقوق لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا مطالبہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سے دوستی نہیں، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام و تفہیم کے ذریعے حل کی راہ اپنانا ہوگی۔

گورنر نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے ان کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ میں تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ صوبائی حکومت اپنا مقدمہ تیار کرے اور وفاق سے دلیل کے ساتھ بات کرے، میں ہر سطح پر تعاون کے لیے موجود ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کافی عرصے سے فوجی آپریشن جاری ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ناظم الامور کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر بات چیت

 انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن افغانستان کی سرزمین بدقسمتی سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر امن اور ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مجبوری کا نتیجہ ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب نے کہا کہ سسٹم ڈی ریل ہو جائے تو دوسرا کوئی آپشن نہیں رہتا، اس لیے سب کو جمہوری تسلسل کے ساتھ چلنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد محبت کا نہیں بلکہ مجبوری کا نتیجہ ہے۔ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ابھی بھی عوام مشکلات میں ہیں جنہیں حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خود اسلام آباد پر چڑھائی کرچکے، ان پر شکوک و شبہات بلاجواز نہیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب معاملات بہتر سمت میں آگے بڑھیں گے اور بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پنجاب میں معاملات بہتر ہوں، کیونکہ پنجاب کو ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کے پی حکومت کو سیاسی عمل میں شامل ہونا ہوگا اور اپنے حقوق سیاسی طریقے سے حاصل کرنے چاہییں۔ صوبوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لیے اچھے ورکنگ ریلیشنز ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی بہتری کے لیے اپنا نقصان برداشت کرنے کو تیار ہیں، کیونکہ عوام کے مفاد کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی