امریکی ناظم الامور کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر بات چیت

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس کے دوران تعلیم سمیت مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

امریکی ناظم الامور کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کے پی ہاؤس میں ظہرانے پر ہوئی جس کی تفصیل امریکی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی ہے۔

نیٹلی بیکر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ظہرانے پر بامعنی اور وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا ان کے لیے باعث مسرت تھا۔

امریکی ناظم الامور نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سیکیورٹی، سیاست، سرمایہ کاری اور خیبرپختونخوا میں امریکی معاونت سے جاری تعلیمی منصوبوں پر بات چیت شامل تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں