موبائل فون چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں اس میں موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹس، تصاویر اور ذاتی معلومات خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔
اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو کون سے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے ان معلومات کا کوئی غلط استعمال نہ کرے اور آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں۔
ویسے تو آئی فون کو پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے اینڈرائیڈ فون پر سبقت حاصل ہے۔ اور فون چوری یا ہیک ہونے کی صورت میں ڈیٹا تک رسائی آسان نہیں ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی کے جدید دور میں ناممکن بھی نہیں ہے۔ فون چور یا ہیکرز آپ کے آئی فون کا پاس کوڈ استعمال کرتے ہوئے ایپل آئی ڈی کا پاسورڈ اور پاس کوڈ دونوں تبدیل کر سکتے ہیں۔
آئی فون کی سیٹنگ میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جس کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی آسان نہیں ہے۔ لیکن معمولی سی کوتاہی کی وجہ سے بعض اوقات ہم نہ صرف اپنا ڈیٹا کھو سکتے ہیں بلکہ اس ڈیٹا کے غلط استعمال کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ تاہم چوری ہونے کی صورت میں چند اقدامات کے ذریعے صارفین اپنے آئی فون کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اور ڈیٹا ضائع ہونے یا معلومات کے غلط استعمال جیسے کسی ناخوشگوار واقعے یا نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
اپنے فون کو کیسے محفوظ بنائیں؟
اس کے لیے سب سے پہلے فون سیٹینگز میں جائیں اور سکرین ٹائم میں جا کر (Content & Privacy Restrictions) کو آن کرلیں
اس کے بعد اکاؤنٹ چینجز اور پاس کوڈ چینجز کو (Dont’t Allow) کر دیں
اس کے بعد نیا سکرین ٹائم پاس کوڈ سیٹ کریں، تاکہ اگر چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں کوئی آئی فون ان لاک کر بھی لے تو نئے پِن کوڈ کے بغیر اکاؤنٹ سیٹنگ نہیں چھیڑ پائے گا اور نہ ہی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر پائے گا۔