اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کی کمی

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں نے ہفتے کے آغاز میں ہونے والی تیز رفتار تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔

نتیجتاً بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل

جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران منفی رجحان غالب رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,041.97 کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

 https://Twitter.com/investifypk/status/1981616666636177904

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,286.28 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کمی کے بعد 163,304.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جب مختلف شعبوں میں مسلسل فروخت کے دباؤ نے کے ایس ای 100 انڈیکس کو 165,000 پوائنٹس کی حد سے نیچے دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جمعرات کے روز 100 انڈیکس 1,962.87 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کمی کے ساتھ 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعے کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی کیونکہ وال اسٹریٹ کے مثبت نتائج سمیت امریکا اور چین تعلقات میں بہتری کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔

اس دوران امریکی پابندیوں کے بعد روسی سپلائرز پر اثرات کے سبب تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے اختتام کے بعد انٹیل کے مالیاتی نتائج توقعات سے بہتر رہے، جس نے امریکی کمپنیوں کے مثبت نتائج کی فہرست میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ملک کے نئے وزیرِاعظم کی جانب سے معاشی ترغیبات کے ممکنہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث زیادہ تر اقتصادی اعداد و شمار معطل ہیں، اس لیے جمعہ کو جاری ہونے والے صارف قیمتوں کے اشاریے کو آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ سے قبل خاص اہمیت حاصل ہے۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایشیائی دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ایم ایس سی آئی کے مطابق، جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص بازاروں کا جامع اشاریہ ابتدائی کاروبار میں 0.5 فیصد بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکئی اسٹاک انڈیکس 1.2 فیصد بلند ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟