ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار، دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت، جو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ہے، اپنی دہشت گردی کے خلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے